اتوار 11 اپریل 2021ء
اتوار 11 اپریل 2021ء

پلندری،تمام تعلیمی ادارے سترہ اپریل تک بند

پلندری(پی آئی ڈی)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سدھنوتی سردار طاہر محمود نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارہ جات کو 17اپریل تک بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا تیسری لہر کے باعث مریضان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے  اور صرف تعلیمی ادارہ جات میں کورونا کے بڑھنے کی شرح 8فیصد سے زائد ہو چکی ہے جو کو انتہائی تشویش ناک ہے جس کے باعث ایپی ڈیمک ڈیزیز ایکٹ کی دفعہ2ذیلی دفعہ 3کی رو سے حاصل اختیارات کے تحت جملہ سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی ادارہ جات سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس ضلع سدھنوتی کو 5اپریل سے 17اپریل تک بند کیے جانے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع سدھنوتی میں ماہ مارچ کے دوران  مجموعی طور پر کورونا پھیلنے کی شرح 13فیصد رہی۔ ضلعی انتطامیہ  اور محکمہ صحت  کی جانب سے وبائی مرض کو روکنے  کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے لیکن اس کے باوجود کورونا وائرس بے قابو رہا اور صورتحال بدستور خراب رہی۔ ڈسڑکٹ مجسڑیٹ کے دفتر سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارہ جات میں کورونا کی بڑھتی ہوئے شرح کو روکنے کے لیے ادارہ جات کو کچھ وقت کے لیے بند کرنا ضروری ہو گیا تھا جس کے باعث5اپریل سے  17اپریل تک تعلیمی ادارہ جات بند کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم