جمعرات 27 جنوری 2022ء
جمعرات 27 جنوری 2022ء

پی پی پہلے بھی عوامی جماعت تھی اور اب بھی ہے،یوسف رضا گیلانی

مظفرآباد(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم پاکستان قائد ایوان سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی پیر سید بازل علی نقوی کے ہمراہ ان کے حلقہ انتخاب لچھراٹ کی یونین کونسل پنجگراں پہنچ گئے۔ یونین کونسل پنجگراں پرلہ سے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو بہت بڑا جھٹکا۔ افتخار حسین اپنی برادری کنبہ سمیت سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی اور سید بازل علی نقوی کی قیادت میں پی پی میں شامل ہو گئے سید بازل علی نقوی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔نئے شامل ہونے والوں میں میر عنایت، میر رمضان، میر مقدر، میر شفقت، میر شفیع، میر سجارت، میر عادل، محمد وسیم، میر انعام، میر ارشاد، میر مشکور، محمد سجاد، میر ارشاد، میر عرفان، میر ارسرار، میر سرفراز، میر مدثر، میر سخاوت، چلہیان سے زاہد ڈار، میر عفران، میر مشقت، میر عتیق، کنور سے نزاکت مغل، سید تصور کاظمی، انعام الحق اعوان ایڈووکیٹ، چوہدری نوید، چوہدری زبیر و دیگر پی پی میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سید بازل علی نقوی حلقہ لچھراٹ سے الیکشن جیت چکے ہیں عوام  25 جولائی کو گھروں سے نکلیں اور سید بازل علی نقوی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگا کر بازل نقوی کو الیکشن جیتا کر اسمبلی میں پہنچائیں۔ بازل نقوی تعمیر وترقی کا ہیرو اور لچھراٹ کی عوام کا فخر اور عوام کا خادم بن کر پہلے کی طرح کام کرئے گا۔ ہم نے ہمیشہ عوام کا خیال رکھا ہے آگے بھی رکھیں گئے لچھراٹ کی عوام کو تنہا کبھی نہیں چھوڑیں گئے۔ اس موقع پر سید بازل علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لچھراٹ کی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے 25 جولائی سے پہلے ہی میرے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے انشاء اللہ یونین کونسل پنجگراں سے پیپلزپارٹی کلین سویپ کرئے گی عوام کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے بھٹو شہید کے جیالوں کی حکومت آنیو الے  والی ہے انشاء اللہ اسمبلی میں پہنچ کر لچھراٹ کی عوام کا خادم بن کر خدمت کرؤنگا۔ جلسہ سے میر مشتاق حسین، فضل الرسول طاہر، انجینئر افتخار حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم