بدھ 01 دسمبر 2021ء
بدھ 01 دسمبر 2021ء

الیکشن شیڈول کے بعد کی گئی تقرریوں کی رپورٹ طلب

مظفرآباد(پی آئی ڈی)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ بیورو کریسی انتظامی امور اور حکومتی فیصلوں پر عملدر آمد کروانے میں بنیادی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ہم ریاست کے اندر حقیقی تبدلی کے خواہاں ہیں۔ ہماری حکومت کا ہر کام عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ہوگا۔ تحریک آزادی کشمیر میر ی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جب آزاد کشمیر کے لوگ آسودہ حال ہونگے تو اسکا مثبت پیغام لائن آف کنٹرول کے اس پار جائے گا۔ بیوروکریسی رول آل لا پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ جو کام کرے گا اس کو عزت ملے گی اور جو کام نہیں کرے گا اسکی سرزنش بھی ہوگی۔ بیورو کریسی کے تمام مسائل حل کریں گے کسی بھی سیکرٹری کی غیر ضروری ٹرانسفرنہیں کریں گے۔تمام محکمہ جات الیکشن شیڈول کے بعد ہونے والے تقرریوں کا ریکارڈ ایک ہفتے کے اندر فراہم کریں۔ الیکشن شیڈول کے بعد ہونے والے غیر قانونی تقرریاں منسوخ کریں گے۔ بیوروکریسی ریاست کی تعمیر و ترقی اور عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ ریاست کو رول ماڈل بنائیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سیکرٹریز حکومت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید آصف حسین، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ساجد محمود چوہان اور تمام محکمہ جات کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر کے اندر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے کام کرنا ہے۔ ساری بیوروکریسی میر ی ٹیم ہے۔ جو میرٹ پر آئے گا اس کی ترقی ہوگی۔ بیوروکریسی قانونی اور اخلاقی تقاضے پورے کرے۔ بیوروکریسی ریاست کے لوگوں کو عزت دے اور انکے جائز کام مجھ تک پہنچائے۔ میں ریاستی امور کا تجربہ رکھتا ہوں جن لوگوں کے ساتھ سیاست سیکھی وہ ہمارا سرمایہ ہیں۔ مجھے 41سال سیا ست میں ہوگے ہیں اس عرصہ میں ایک ہفتہ بھی اپنے لوگوں سے دور نہیں رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو پورا تعاون اور تعمیر وترقی کے لیے فنڈز ملیں گے۔ آپ وزیر اعظم کی ٹیم ہیں آپ کو قاعدے اور قانون کے مطابق کام کرنے ہیں کوئی فکر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد جس جس محکمہ میں تقرریاں کی گئی ہیں و ہ اسکی تفصیل اور جوازیت ایک ہفتے کے اندر چیف سیکرٹری آفس کے ذریعے ارسال کریں پھر جائزہ لیکر اس کا حل نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ساری بیوروکریسی تجربہ کار ہے۔ اگر کوئی معاملہ میرے نالج میں نہ ہوتو آپ انفرادی طور پر بھی مجھ سے ملکر میرے نوٹس میں لا سکتے ہیں۔ میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ میں نے اپنے ملک اور قوم کے لیے کام کرنا ہے۔ اسی لیے وزیر اعظم پاکستان نے روایات سے ہٹ کر مجھے وزیر اعظم منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست کے اندر حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں ہم سے کوئی ایسا عمل نہیں ہونا چاہیے جس کا لائن آف کنٹرول کے اس پار منفی پیغام جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے انتخابات کے شفاف انعقاد میں بہترین کردار ادا کیا جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری آزادکشمیر شکیل قادر خان نے کہا کہ میں بیوروکریسی کی پوری ٹیم کی جانب سے آپ کو مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ بیوروکریسی کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے بلکہ یہ سب ریاست کے ملازم ہیں۔ ہمارا کام حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کروانا ہے جس کے لیے آپ کو مکمل تعاون حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری آفس سے پہلے ہی تمام محکمہ جات کو وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات پر عملدرآمد کے لیے ٹاسک دیدیے گے ہیں۔ آپ جو بھی ترجیحات طے کریں گے ان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ الیکشن شیڈول کے بعد کوئی بھی تقرری میر ے علم میں نہیں ہے تاہم پھر بھی اس حوالہ سے تمام سیکرٹریز سے رپورٹ لے کر وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کریں گے۔ اگر کوئی ٹرانسفر یا تقرری ہوئی ہے تو الیکشن کمیشن سے اسکی اجازت لینے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ حکومتی منشور اور مشن پر مکمل عملد رآمد ہوگا۔ اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ بیوروکریسی پوری تندی سے کام کرے گی۔ سارے سیکرٹریز تجربہ کار ہیں۔ آپ جو ہدایات دیں گے ان پر عملدرآمد ہوگا۔ اگر کسی احکام پر کوئی راہنمائی لینی ہوگی تو اسکے لیے بھی وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے ہی قانون کے مطابق راہنمائی لی جائے گی۔ ساری بیورو کریسی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم