بدھ 01 دسمبر 2021ء
بدھ 01 دسمبر 2021ء

راولاکوٹ،جشن آزادی کی تقریب،ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)جشن آزادی پاکستان" کے موقع پر پونچھ راولاکوٹ میں بھی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کمپلکس میں ہونے والی اس مرکزی تقریب کے آغاز میں سائرن بجائے گئے,دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعدپولیس کے چاق وچوبند دستے نے پاکستانی,کشمیری پرچم کو سلامی دی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر پونچھ ڈویثرن انصر یعقوب تھے جنہوں نے پرچم کشائی کی. تقریب میں مختلف محکمہ جات کے آفسران اور ملازمین سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کی دعائیں مانگیں گی۔قبل ازیں راولاکوٹ میں صبح سویرے مختلف مسحاجد میں پاکستان کے استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔شہر کے مختلف مقامات پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لگائے گئے اور بڑی بڑی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ۔ تمام سرکاری دفاتر نجی عمارات پر پرچم کشائی کی گئی۔تقریب میں پاکستان اور کشمیر کا ترانہ پیش کیا گیا۔ مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پیش کئےاور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا-تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور جموں کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم