جمعرات 16  ستمبر 2021ء
جمعرات 16  ستمبر 2021ء

عباسپور،چودہ سالہ لڑکی کی نعش گٹر سے برآمد

عباسپور(دھرتی نیوز)تقریباًایک ہفتہ قبل عباسپور کے نواحی قصبہ منگارسے لاپتہ ہونے والی چودہ سالہ لڑکی (ح)کی نعش پڑوس کے ایک مکان کے گٹر سے برآمد کر لی گئی۔یہ لڑکی سولہ اگست کو رات کے وقت اپنے گھر سے غائب ہو گئی جس کی رپورٹ تھانہ عباسپور میں لڑکی کے والد زاہد حسین شاہ نے درج کروائی تھی کہ اس کی بیٹی کو رفاقت نامی شخص جو کہ سرگودھا کا رہنے والا ہے نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کرغائب کر دیا ہے۔پولیس لڑکی کی تلاش میں تھی کہ کسی گمنام سم سے یہ میسیج کیا گیا کہ لڑکی پاکستان میں ہے اور اسے تلاش نہ کیا جائے۔اسی دوران پولیس نے شک کی بنیاد پر محسن شاہ نامی ایک نوجوان کو جو وہاں کا مقامی تھا گرفتار کر کے تفتیش کی تواس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مذکورہ لڑکی کو قتل کر کے نعش کو گٹر میں دبایا ہوا ہے۔ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے نعش گٹر سے نکال کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچائی ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم