بدھ 01 دسمبر 2021ء
بدھ 01 دسمبر 2021ء

جسٹس (ر) عبد الحمید خان سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی سپریم کونسل کے چیئرمین نامزد

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)سدھن ایجوکیشنل کانفرنس (ایس ای سی)کی جنرل کونسل کا اجلاس یہاں راولاکوٹ میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کے مرکزی عہدیداران سمیت  جنرل کونسل کے ممبران کی اکژیت نے شرکت کی۔اجلاس جس کی صدارت تنظیم کے مرکزی صدر میجر(ر) محمد مشتاق خان نے کی میں تنظیم کی سالانہ کارگردگی رپورٹ پیش کی گئی اور گلف ایمپائر گروپ کے ڈائریکٹر سردار شاذیب شبیر کی جانب سے تنظیم کو اسکالر شپ کے لیے عطیہ کیے گے 6 لاکھ روپے  کے وظائف طلبہ میں تقسیم کیے گے۔اس طرح تنظیم کے ایک فعال ممبرمحمد فاروق خان(امریکہ) کی جانب سے ان کے بھائی طاہر خان نے دو ہونہار طلبہ کو ڈیڑھ لاکھ  روپے کے چک پیش کیے۔اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ تنظیم کے راولاکوٹ میں تعمیر کیے جانے والے کمپلکس کے منصوبے کی کارگردگی اور مستقبل کے پلان کی رپورٹ بھی بھی پیش کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس منصوبے کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ شرکاء اجلاس نے تنظیم کی کی مجموعی کارگردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ممبر شپ میں اضافہ کیا جائے اور تنظیم کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے لیے ممبران اپنا کردار اادا کریں۔تنظیم کے دوسرے سیشن میں تنظیم کے بعض مرکزی عہدے جن کی میعاد ختم ہو گئی تھی پر دوبارہ عہدیداران کا چناو عمل میں لایا گیا۔جسٹس (ر) عبد الحمید خان کو سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی سپریم کونسل کا چیرمین بنا دیا گیا۔ تنظیم کی چیئرپرسن (خواتین ونگ)محترمہ خدیجہ ذرین جن کی مدت عہدہ ختم ہو گئی تھی انہوں نے آئندہ مدت کے لیے بوجوہ  اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کر لی جس کے بعد محترمہ رخسانہ لطیف (سابق ڈیژنل ڈائریکٹر اسکولز)کو تنظم کا کی نئی چیئرپرسن (خواتین ونگ) نامزد کر دیا۔تنظیم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام حسین جن کی مدت بھی ختم ہو گئی تھی کو دوبارہ دو سالوں کے لیے تنظیم کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔اس طرح برگیڈیئر (ر) محمد عارف خان کو آئندہ تین سالوں کے لیے تنظیم کا الیکشن کمشنر نامزد کر دیا گیا ہے۔کونسل کے اجلاس سے  جسٹس (ر) عبد الحمید خان،تنظیم کے صدر میجر(ر) محمد مشتاق خان،محترمہ خدیجہ زرین (چیئرپرسن خواتین ونگ)،برگیڈیئر (ر) محمد عارف خان،ڈاکٹر غلام حسین خان (جنرل سیکرٹری)،سردار زبیر ایوب،محترمہ رخسانہ لطیف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اجلاس کے اختتام پر گلف ایمپائر گروپ کے ڈائریکٹر سردار شاذیب شبیر کی جانب سے شرکاء اجلاس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم