پیر 25 اکتوبر 2021ء
پیر 25 اکتوبر 2021ء

میرپور، کوٹلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے، تیاریاں مکمل

میرپور، کوٹلی (دھرتی نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی  کے دو انتخابی حلقوں میں ضمنی انتخابات  اتوار کو ہوں گے۔ ایل اے تین میرپور تین  اور ایل بارہ کوٹلی پانچ کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سخت حفاظتی اقدامات  کیے گئے ہیں ۔ کوٹلی  انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں حلقہ ایل اے بارہ چڑہوئی پانچ میں آج (اتوار) کو ضمنی انتخابات پرامن ماحول میں منعقد کرانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل کی صدارت میں الیکشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور پرامن ماحول میں پولنگ یقینی بنانے کے لئے ڈیوٹی مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں انتظامی و سیکیورٹی پلان کے تحت ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور انتخابی عملہ اور پولیس و انتظامی سٹاف کو پولنگ سٹیشنز تک پہچانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتخابات کے لئے پرامن ماحول یقینی بنانا انتظامیہ اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔ دوران پولنگ انتظامی و پولیس کا عملہ مکمل غیر جانبدار رہتے ہوئے فرائض سرانجام دے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہو گی،شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ایسے افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی دونشستوں پرضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کی ٹیمیں کوٹلی پہنچنا شروع ہوگئیں۔ ایل اے 5چڑھوئی کی نشست پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری محمدیٰسین نے خالی کی تھی عام انتخابات میں چوہدری محمدیٰسین دو نشستوں سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ ایل اے  تین میرپور کی نشست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے صدر ریاست بننے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی جن پر آج بروز اتوار پولنگ ہوری ہے۔ ان انتخابات پر پورے آزادکشمیر کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور ان انتخابات کو مانیٹر کرنے کے لئے نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کی ٹیمیں پہنچا شروع ہوگئی ہیں۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم