بدھ 01 دسمبر 2021ء
بدھ 01 دسمبر 2021ء

کھائی گلہ، اور نیلم میں ٹریفک حادثات، 7جاں بحق، 32زخمی

راولاکوٹ، کھائی گلہ (سٹاف رپورٹر، نمائندہ خصوصی)کھائی گلہ بازار کے قریب بن بہک جانے والی سکول وین المناک حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں 4طلباء جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو گئے،  یہ حادثہ گزشتہ روز جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب طلباء و طالبات کو لے جانے والی گاڑی ایک مال بردار گاڑی سے ٹکرانے کے بعد گہری کھائی میں جا گر ی، حادثہ کے فوری بعد مقامی لوگوں، شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی جنہوں نے امدادی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو ریسکیو کیا انہیں شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ پہنچایا، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،جاں بحق ہونے والے چاروں طلباء و طالبات ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں سفینہ قادر دختر محمد قادر قوم اعوان، سیف الرحمان ولد نصیر احمد، حفظہ جمیل دختر جمیل اعوان، وقار عارف ولد محمد عارف شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں عالیہ دختر وحید،مائزہ اشفاق دختر محمد اشفاق سمعیہ شبیر دختر محمد شبیر عتیق النساء دختر غلام کبیر،رضوانہ افضل دختر محمد افضل،سعد انور ولد محمد انور، عابدہ حسین دختر عبدالحسین،سمیرا دختر سدھیر، حفظہ ریشم دختر محمد ریشم،فراز عارف ولد محمد عارف،محسن شکیل ولد محمد شکیل،علیشبہ جاوید دختر محمد جاوید،انضمہ دختر غلام حسین شامل ہیں، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام بچوں کا تعلق بن بہک سے ہے، ، مال بردار گاڑی کے ڈرائیور محمد جمیل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،واقعہ کے مطابق کھائی گلہ بازار میں تولی پیر روڈ پر مال بردار گاڑی جس میں کرش لوڈ تھی بریک فیل ہونے کے بعد لڑھک گئی جو کہ ساتھ آنے والی سکول وین سے ٹکرائی اور سکول دین کھائی میں جا گری، حادثہ کی اطلاع ملنے پر انتظامی، پولیس افسران سی ایم ایچ راولاکوٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈی آئی جی پونچھ ڈویژن راشد نعیم، ایس ایس پی وحید گیلانی نے کمانڈ نٹ سی ایم ایچ راولاکوٹ کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کی، اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی، دوسری جانب زخمی بچوں کیلئے خون کے عطیات فراہم کرنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد ہسپتال میں پہنچی اور خون کے عطیات دئے، سی ایم ایچ راولاکوٹ کے کمانڈنٹ سمیت تمام ڈاکٹرز، پیر امیڈیکس اور دیگر سٹاف ممبران نے ہر ممکن سہولیات فراہم کیں اور زخمیوں کا علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی، جاں بحق ہونے والوں میں روزنامہ کشمیر دھرتی کے سٹاف رپورٹر شجاع مشتاق کا حقیقی بھانجا سیف الرحمان بھی شامل ہے، جاں بحق ہونے والے چاروں طلباء کا تعلق بن بہک سے ہے اور آج ان کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی جائے گی،المناک حادثہ پر آل آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پونچھ نے ضلع بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے اور تمام تعلیمی اداروں میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی جس میں جاں بحق ہونے والے طلباء و طالبات کے ایصال ثواب اور زخمی بچوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی جائے گی، اپسکا ضلع پونچھ کے صدر سردار ساجد خورشید، محمد قدیر، نثار احمد نے تمام تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ آج اپنے اپنے اداروں میں دعائیہ تقریبات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔ المناک حادثہ پر وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، ممتاز سماجی رہنما محترمہ خدیجہ زرین، نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ، سردار الطاف خان تھوراڑ،  قاضی محمد صابر اعوان اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق و زخمی ہونے والے طلباء و طالبات کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ نیلم سے آمدہ اطلا عات کے مطابق تاوبٹ سے کیل آنے والی ایک کوسٹر نمبر RIV 180  جانوئی کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی جس سے 03 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم