بدھ 01 دسمبر 2021ء
بدھ 01 دسمبر 2021ء

روزنامہ دھرتی کی مسلسل اشاعت کے 11سال مکمل

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) پونچھ ڈویژن سے روزانہ شائع ہونے والے پہلے اخبار روزنامہ دھرتی راولاکوٹ نے اپنی اشاعت کے 11سال مکمل کر لئے ہیں، آج سے گیارہ سال قبل روزنامہ دھرتی راولاکوٹ نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت اس کا شمار آزادکشمیر کے معروف اخبار میں ہوتا ہے، علاقائی اخبار ہونے کے باوجود روزنامہ دھرتی کو جو کامیابیاں مختصر عرصہ میں ملی وہ ریاستی سطح پر بہت کم اداروں کو ملتی ہیں،مختلف اداروں کے سروے اور ویب سائٹس کی نگرانی کرنے والے اداروں کی رپورٹس کے مطابق ریاستی اخبارات میں روزنامہ کشمیر دھرتی راولاکوٹ کی آن لائن ریڈر شپ سب سے زیادہ ہے اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کا مقبول ترین اخبار تصور کیا جاتا ہے، روزنامہ دھرتی راولاکوٹ کے نام میں اس سال معمولی تبدیل کرکے اب اس کا نام روزنامہ کشمیر دھرتی رکھا گیا ہے تاہم گیارہ سالہ تسلسل اور پالیسیاں برقرار ہیں ان میں کوئی تعطل یا تبدیلی واقع نہیں ہوئی، رواں سال روزنامہ کشمیر دھرتی نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ڈیجیٹل میڈیا کی آزمائشی نشریات کا آغاز کردیا ہے جسے ناظر ین میں بے حد پذیرائی ملی ہے اور اس کی مزید بہتری کیلئے کاوشیں جاری ہیں، پونچھ ڈویژن میں پہلے روزنامہ کی اشاعت کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا میں بھی نشریا ت شروع کرنے کا اعزاز بھی دھرتی گروپ کو ہی حاصل ہوا، روزنامہ دھرتی نے گیارہ سالوں میں عوامی مسائل کے حل، تعمیر و ترقی، اداروں میں اصلاحات، تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے اپنی صلاحیت اور بساط کے مطابق جو کام کیا عوامی اور حکومتی سطح پر اس کا اعتراف بھی کیا گیا ہے، سالگرہ کے موقع پر روزنامہ دھرتی کے چیف ایڈیٹر عابد صدیق، ایڈیٹر اعجاز قمر نے اپنے پیغام میں اپنے تمام قارئین، ناظرین اور کرم فرماؤں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے روزنامہ دھرتی سے بے لوث اور غیر مشروط تعاون کیا اور انہی کے تعاون سے آج اس اخبار کو نہ حکومتی اور عوامی سطح پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اصولی اور ذمہ دارانہ صحافت کو پروان چڑھانے کیلئے اپنی پالیسیوں کو مزید نکھارنے کیلئے کوشاں رہیں گے اور عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی کیلئے ممکنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا، روزنامہ کشمیر دھرتی راولاکوٹ کے دیگر سٹاف ممبران بزنس منیجر محمد سہیل خان،سب ایڈیٹر ز عمر خیام، شاہ علی بیگ، احسان الحق، اسسٹنٹ ایڈیٹر امجد علی امجد، سٹاف رپورٹر شجاع مشتاق،سرکولیشن خرم خالق، بزنس ایگزیکٹو شفقت اسلم نے بھی سالگرہ کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور اس میں مزید نکھار پید اکرنے کیلئے ممکنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے، سالگرہ کے موقع پروزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی،سابق صدر سردار یعقوب خان، قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر،، سابق وزیر سردار عابد حسین عابد غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے صدر راشد نذیر،بانی صدر سردار نذر محمد خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد محمود انور اور دیگر سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات، مختلف اداروں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ روزنامہ دھرتی اعلیٰ صحافتی اقدار پروان چڑھانے کی روایات کو برقرار رکھے گا، بلا شبہ روزنامہ دھرتی نے شعبہ صحافت کو جدت دی ہے اور یہ ادارہ اب ایک اکیڈمی کی صورت اختیار کر گیا ہے جہاں خدمات انجام دینے والے درجنوں افراد آج دوسرے اداروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، روزنامہ دھرتی نے حق و سچ کی آواز بلند کرنے کیلئے مشکلات کا سامنا کیا اور آج بھی روزنامہ دھرتی قارئین کا پسندیدہ اخبار ہے اور اس ادارہ کی پالیسیاں دوسروں کیلئے قابل تقلید ہیں اور روزنامہ دھرتی کے تجربات او رپالیسیاں دوسری اشاعتی ادارے بھی اپنا رہے ہیں جو کامیابی کا بہترین نمونہ ہے۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم