بدھ 01 دسمبر 2021ء
بدھ 01 دسمبر 2021ء

محکمہ پولیس آزادکشمیر میں ”خوشامدی کلچر“ختم کرنے کا فیصلہ

مظفرآباد (دھرتی نیوز)محکمہ پولیس آزادکشمیر میں یکم نومبر سے نئی اصلاعات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے مطابق پولیس ”دربار“ کے الفاظ ختم کر کے اجلاس یا میٹنگ کے الفاظ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کاکوئی بھی جونیئر آفیسر یا اہلکار سنیئر آفیسر کی گاڑی کا دروازہ نہیں کھولے گااور خط و کتابت میں خوشامدی الفاظ جیسا کہ ”جی حضور“ ”حضور کا اقبال بلند ہو“”عالی مرتبہ“”عالیجاہ“”حضور پر نور ہو“ جیسے الفاظ لکھے جاتے ہیں جو کہ اب نہیں لکھے جائیں گے۔ہفتے کو محکمہ پولیس آزاد کشمیر کے مرکزی دفتر سے جاری حکمنامے میں مزید لکھاگیا ہے کہ آئندہ جونیئر پولیس افسران کی خوشی غمی میں سنیئر پولیس افسران کی شرکت لازمی ہو گی۔پولیس شہداء کے بچوں کی شادی میں کم از کم ایس پی یا ڈی ایس پی رینک کا آفیسر ضرور شرکت کرے گا۔پولیس اہلکاران بشمول افسران کے جملہ مسائل کے حل کے لیے آئندہ جمعرات کو مظفرآباد میں آئی جی پولیس کی سربرائی میں اجلاس ہو گا جس میں جملہ اضلاع کے اہلکاران بذریعہ وڈیولنک شریک ہوں گے۔اس حکمنامے کا اطلاق آزاد کشمیر بھر کے اضلاع میں فوری طور پر نافذاعمل ہو گا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم