بدھ 01 دسمبر 2021ء
بدھ 01 دسمبر 2021ء

راولاکوٹ،ایک ماہ قبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے جھلس جانے والا طالب علم جاں بحق

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)ہاؤسنگ اسکیم راولاکوٹ میں ایک پرائیویٹ سکول کے قریب سے گزرنے والی مین لائن کے کرنٹ لگنے  سے دوم کلاس کاطالب علم  جو شدیدزخمی ہو گیا تھاگذشتہ روز راولپنڈی کے ایک ہشپتال میں دم توڑ گیا،طالب علم کو زخمی ہونے کے بعد ابتداء میں سی ایم ایچ راولاکوٹ میں منتقل کیاگیا،بعدازاں حالت خراب زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کیاگیا تھا۔یہ واقعہ ہاؤسنگ اسکیم راولاکوٹ میں قائم ایک نجی تعلیمی ادارہ تعمیرنوپبلک سکول کی دوسری منزل کے قریب سے گذرنے والے کھائی گلہ فیڈرکی مین لائن جو عمارت کے انتہائی قریب سے گزرہی ہے5  اکتوبر کی صبح  پیش آیا تھا۔اسکول کی عمارت کی دوسری منزل پرایک طالب علم بلال رحیم ولدمحمدرحیم خان سکنہ تراڑچھل ساتھ کھڑاتھاکہ قریب سے گزرنے والی لائن نے اسے پکڑلیاجس کی وجہ سے طالب علم کاایک بازواورپیٹ بری طرح جھلس گیا۔صبح کے اوقات میں تعلیمی اداروں کے بچے سکولوں کی طرف رواں دواں تھے کہ واقعہ پیش آیا۔مقامی افرادنے ایمرجنسی  میں بچے کوسی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیاجہاں ابتدائی طبی امدادکے بعدراولپنڈی ریفرکردیاگیا۔اس موقع پرسکول انتظامیہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے محکمہ برقیات کے ذمہ داران کوآگاہ کیاجارہاہے کہ مین لائن جس پرکوئی سیفٹی بھی نہ ہے سکول کے انتہائی قریب سے گزررہی ہے جس سے کوئی حادثہ پیش آسکتاہے بلڈنگ کے قریب سے برقی لائنیں ہٹائی جائیں لیکن انہوں نے کوئی توجہ نہ دی۔تاروں پرپائپ چڑھارکھے ہیں جوزیادہ وولٹیج کی وجہ سے پگل چکے ہیں۔سکول کی چھت کے صرف ایک فٹ کے فاصلہ سے مین لائن گزرتی ہے جس سے سکول کوشدیدخطرہ ہے۔ یہ بچہ گزشتہ کئی دنوں سے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہا اور گذشتہ روز دم توڑ گیا۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم