جمعرات 27 جنوری 2022ء
جمعرات 27 جنوری 2022ء

راولاکوٹ،ایک ہی آسامی پر دو ضلعی ایجوکیشن آفیسر تعینات

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی جانب سے عدالتی حکم کے مغائر انتہائی جونیئر صدر معلم محمد جمشیدجو وزیراعظم کا قریبی رشتے دار ہے کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پونچھ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسی آسامی پر پہلے سے ہی انتہائی سنیئر آفیسر احمد حجازی کو مئی 2020 میں تعینات کر دیا تھا  اور انہوں نے اس تقرری کو تحفظ دینے کے خلاف ہائی کورٹ سے حکم امتناعی بھی حاصل کر لیا تھا۔مئی 2020 میں جب  احمد حجازی کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لگایا گیا اس وقت وہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پر فائز تھے اور گذشتہ روز ریٹائر ہونے والے  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حیات نے اس بنیاد پر حکم امتنائی خارج کروا دیا تھا کہ ان کی ریٹائرمنٹ میں کم مدت باقی ہے۔حکم امتنائی خارج ہونے کے بعد مقدمہ ہائی کورٹ میں چلتا رہا اور اب جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حیات اکتیس دسمبر کو ریٹائرڈ ہو رہے تھے  احمد حجازی نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا کیونکہ ان کا پہلے والا نوٹیفکیشن محکمے نے منسوخ نہیں کیا تھا۔اس طرح عدالت نے محکمے کو شوکاز نوٹس بھیجا تو محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے احمد حجازی کا آرڈر جو مئی میں ہوا تھا کو منسوخ کر کے انتہائی جونیئرصدر معلم جو کہ سیراڑی سے ہیں کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کر دیا لیکن اس حکم نامے سے پہلے ہی ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حیات سے احمد حجازی نے چارج بھی لے رکھا ہے اور ان کی رخود بھی ریٹائرڈ منٹ قریب ہے اور تحت قواعد ان کو اس آسامی سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔محمد جمشید کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ماضی میں مسلم کانفرنس کے حمایتی رہے ہیں اور حالیہ انتخابات میں بھی مسلم کانفرنس کے امیدوار کو ووٹ دلوائے ہیں لیکن چونکہ وہ وزیر اعظم کے رشتے دار ہیں اس لیے ان کا تقرر کر دیا گیا ہے۔اس طرح ایک عہدے پر موجودہ وقت دو افیسران تعینات ہیں۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم