جمعرات 27 جنوری 2022ء
جمعرات 27 جنوری 2022ء

پی ڈی اے میں غیر قانونی الاٹ شدہ مزید پندرہ پلاٹ منسوخ

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)ترقیاتی ادارہ راولاکوٹ پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(PDA)میں نئے چیئرمین کی تعیناتی کے بعداحتسابی عمل تیزی سے شروع کردیاگیاہے۔جمعرات کوچیئرمین پی ڈی اے سردارارشدنیازی نے سابقہ حکومت کے دورمیں نامزدکی گئی الاٹمنٹ کمیٹی کے بعض ممبران کی طرف سے بعض الاٹمنٹ کی دستاویزات پران کے جعلی دستخط کیے جانے کے انکشاف کے بعددومختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں پبلک ہاؤسنگ سکیم راولاکوٹ گلشن شہداء ہاؤسنگ میں میں آلاٹ کئے گئے پندرہ رہائشی پلاٹ منسوخ کردی ئے گئے ہیں۔اسٹیٹ آفیسرپی ڈی اے سردارمحمدداؤدخان کے دستخطوں سے جاری ایک حکم نامے کے تحت جوپلاٹ منسوخ کیے گئے ان میں امجدیاسین ولدمحمدیاسین پلاٹ نمبرD-306پبلک ہاؤسنگ اسکیم راولاکوٹ نثاراحمدولدگل احمدپلاٹ نمبرD-325پبلک ہاؤسنگ اسکیم راولاکوٹ واجدصدیق ولدمحمدصدیق خان پلاٹ نمبرD-323پبلک ہاؤسنگ اسکیم راولاکوٹ جاویدشریف ولدمحمدشریف D-326پبلک ہاؤسنگ اسکیم راولاکوٹ عروج سلیم زوجہ عمران شوکت دس مرلہ پلاٹ گلشن شہداء ہاؤسنگ اسکیم،شکیلہ ظفردخترظفرخان پلاٹ دس مرلہ  گلشن شہداء ہاؤسنگ اسکیم،عابدحسین ولدقاضی عبدالرزاق پلاٹ دس مرلہ گلشن شہداء ہاؤسنگ اسکیم،نوشین ارشادزوجہ سالک اشرف پلاٹ دس مرلہ  گلشن شہداء ہاؤسنگ اسکیم،لیاقت حسین ولدخادم حسین پلاٹ دس مرلہ گلشن شہداء ہاؤسنگ اسکیم،عثمان شوکت ولدشوکت حسین پلاٹ دس مرلہ  گلشن شہداء ہاؤسنگ اسکیم محمدنعمان ولدمرتضیٰ خان پلاٹ ایک کنال گلشن شہداء ہاؤسنگ اسکیم عرفان شوکت ولدشوکت حسین پلاٹ ایک کنال  گلشن شہداء ہاؤسنگ اسکیم شفیق ولدلطیف خان  پلاٹ ایک کنال گلشن شہداء ہاؤسنگ اسکیم،شبیرحسین ولدصادق حسین  پلاٹ ایک کنال گلشن شہداء ہاؤسنگ اسکیم شامل ہیں۔چیئرمین پی ڈی اے سردارارشدنیازی نے اس موقع پرجاری بیان میں کہاہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اورعوامی وزیراعظم سردارعبدالقیو م نیازی کے وژن کے مطابق بے لاگ احتساب شروع کررکھاہے،غیرقانونی پلاٹس ادارہ کے لاء آفیسرکی رائے قانونی کی روشنی میں منسوخ کئے ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی نے بھی اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔جوبھی اس جعلی الاٹمنٹ کاذمہ دارہوگااس کے خلاف کارروائی ہوگی۔منسوخ شدہ الاٹمنٹ اورپلاٹس میں پورامافیاملوث ہے جنہیں کسی صوررت معاف نہیں کیاجائے گااوراحتساب کاعمل بھی جاری رہے گا۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم