پیر 19 نومبر 2018ء
پیر 19 نومبر 2018ء

داتوٹ،”چور مچائے شور“مستغیث مقدمہ خود ہی چور نکلا

پانیولہ(نامہ نگار)داتوٹ ڈکیتی کیس ڈرامہ ثابت ہوا واقعہ خود ساختہ تھا جھوٹے مستغیث کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے رقم اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا عوامی حلقوں کا پولیس کارکردگی پر خراج تحسین پولیس ذرائع کے مطابق مستغیث مقدمہ جو داتوٹ بازار کا تاجر ہے نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا کہ دو فروری کو جب یہ دکان بند کر کے گھر جارہا تھا کہ کالی کسی کے مقام پر دو مسلح نقاب پوشوں نے گن پوائنٹ پر اس سے بارہ لاکھ روپے نقدی اور سیمسنگ موبائل چھین لیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانے کے عملہ نے مشتبہ کالز کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے حقائق تک پہنچنے کی کوشش کی ،حسب ہدایت ڈی آئی جی پونچھ ریجن موقع پر جیو فنسنگ ٹیم کو منگوایا گیا اور ایس ایس پی و ڈی ایس پی سٹی اور تھانہ داتوٹ کے عملہ کی موجودگی میں جیو فنسنگ کروائی گئی اور مستغیث مقدمہ کو معقول شبہ کی بناءپر زیر مواخذہ لایا گیا جس نے انکشاف کیا کہ وقوعہ خود ساختہ تھا جس سے رقم اور مبینہ مسروقہ موبائل برآمد کر لیا گیا پولیس کی اس کاروائی کو عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ عوام کی جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اس طرح کی خود ساختہ ڈکیتی کی اصل وجوہات تاوقت سامنے نہ آسکیں۔