پیر 19 نومبر 2018ء
پیر 19 نومبر 2018ء

چیئرمین پی ڈی اے سردار محمد افراز خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز ) چیئرمین ترقیاتی ادارہ راولاکوٹ ( پی ڈی اے ) سردار محمد افراز خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد انہیں باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بی (ڈی اے )میں بطور چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے ، پی ڈی اے میں فی الوقت نئے چیئرمین کی تعیناتی نہیں کی گئی ہے تا ہم خیال ہے کہ سیاسی چیئرمین کی تقرری کیلئے آسامی خالی کی گئی ہے آئندہ چند دنوں میں ن لیگ کے سینئر رہنماءکو چیئرمین تعینات کر دیا جائیگا