اتوار 23  ستمبر 2018ء
اتوار 23  ستمبر 2018ء

راولاکوٹ،ترکش کمپنی کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) ڈسٹرکٹ کمپلیکس راولاکوٹ تعمیر کرنیوالی ترکش کمپنی ”سیاہ قلم“ کی نگرانی میں کام کرنیوالے مقامی مزدوروں نے کام چھوڑ ہڑتال کی ہے ، ان کا موقف ہے کہ انہیں گزشتہ دوماہ سے تنخواہیں نہیں اد ا کی جارہیں جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا ہے ، انہوں نے حکومت آزادکشمیر اور متعلقہ کمپنی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کو تنخواہوں نہ دینے کا نوٹس لیا جائے اور محنت کشوں سے کی جانے والی زیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے۔