پیر 19 نومبر 2018ء
پیر 19 نومبر 2018ء

ہجیرہ ، ایکشن کمیٹی کا کراسنگ پوائنٹ تیتری نوٹ کی طرف مارچ کا اعلان

ہجیرہ ( دھرتی نیوز) ایکشن کمیٹی نے آج کراسنگ پوائنٹ تیتری نوٹ کی طرف احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے ، یہ احتجاجی مارچ سات یونین کونسلوں کو عباسپور سے منسلک کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف کیا جار ہا ہے ، احتجاجی مارچ کرنیوالوں کا موقف ہے کہ نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے ، ادھر ضلعی انتظامیہ نے احتجاجی مارچ کو روکنے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت مارچ کو کراسنگ پوائنٹ کی طرف نہیں جانے دیں گے ۔