جمعه 21  ستمبر 2018ء
جمعه 21  ستمبر 2018ء

وزیر اعظم کی تقریر کے خلاف جے کے ایل ایف کا مظاہرہ

ہجیرہ ( دھرتی نیوز)ہجیرہ میں قوم پرست جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے قوم پرستوں کیخلاف جو زبان استعمال کی ہے وہ قابل مذمت ہے ، وزیر اعظم نے اگر اپنے رویہ پر معافی نہ مانگی تو پورے آزادکشمیر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائیگی ، مقررین نے امن مارچ پر مبینہ پولیس لاٹھی چارج اور فائرنگ کی بھی مذمت کی ، مظاہرین نے حکومت ، انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔