بدھ 21 نومبر 2018ء
بدھ 21 نومبر 2018ء

علی سوجل سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی کی نعش برآمد

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) حلقہ نمبر تین پونچھ راولاکوٹ کے گاﺅں نور کوٹ علی سوجل سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی جس کا نام فاخرہ بشیر اور عمر سولہ سال بتائی جاتی ہے کی نعش ملی ہے ۔اس لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع تقریباًایک ہفتہ قبل تھانہ راولاکوٹ میں دی گئی تھی گزشتہ روز اس کی نعش آبائی گاﺅں سے ملی جس کو پوسٹ مارٹم کیلئے شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ لایاگیا ، نوجوان لڑکی کی موت کا سبب میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا ۔