بدھ 21 نومبر 2018ء
بدھ 21 نومبر 2018ء

تھوراڑ،اشتہاری ملزم کی نعش گھر کے قریب کھائی سے برآمد

تھوراڑ ( نامہ نگار) تھوراڑ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گاوں اندروٹ میں ایک اشتہاری ملزم محمد ادریس ولد بشیر خان کی نعش گھر کے قیب ہی ایک کھائی سے ملی ہے۔ملزم کے خلاف مختلف مقدمات میں سات مقدمات درج تھے جن میں وہ اشتہاری تھا اور ایک عرصے سے رپوش تھا۔ملزم کے بارے میں یہ اطلاعات تھیں کہ وہ بیرون ملک مقیم ہے اور کچھ دن قبل ہی وہ گھر واپس آیا تھا۔وقوعہ کی رات پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مارا تھا لیکن پولیس کے مطابق وہ گھر میں موجود نہ تھا ،بعد ازاں اس کی نعش ایک قریبی کھائی سے ملی جہاں قبل ازیں بھی دو نوجوانوں کی نعشیں مختلف اوقات میں ملی تھیں جس کے بعد اس جگہ کو خونی پہاڑی کہا جاتا ہے، محمدادریس والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ۔ورشاءنے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا جس کے بعد مرحوم کو اپنے آبائی علاقہ پوٹھ اندروٹ میں دفن کر دیا گیا۔