جمعرات 22  اگست 2019ء
جمعرات 22  اگست 2019ء

این ایس ایف کی پروگرام میں فائرنگ سے نوجوان کی موت، 7افراد گرفتار

  راولاکوٹ (کرائم رپورٹر) مقامی پولیس نے عید الفطر سے ایک دن قبل نیشنل عوامی پارٹی نیپ اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن این ایس ایف کی مشترکہ افطار پارٹی کے بعد نکالی جانے والی ریلی میں ہونے والی مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عاقب علی کے قتل کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر لیا، فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی بھی ہو گیا تھا ایف آئی آر کے مندراجات کے مطابق یہ افطار پارٹی لیاقت حیات گروپ کے اعجاز عزیز، ذیشان عزیز، واجد خورشید نے رکھی ہوئی تھی جس میں پچاس کے قریب لوگ شامل تھے افطاری کے بعد ایک ریلی نکالی گئی جس میں سہیل اکبر، نقاش رشید، رحمان خلیل، واجد بٹ، بشارت، وقاص حبیب نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر عاقب علی جاں بحق جبکہ اصغر حسین شاہ سکنہ داتوٹ زخمی ہو گئے، زخمی اصغر شاہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب وہ خطرے سے باہر ہے پولیس نے اس واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ عاقب علی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد دفنا دی گئی۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم