بدھ 16 اکتوبر 2019ء
بدھ 16 اکتوبر 2019ء

ڈی آئی جی۔ ایس ایس پی۔ صاحبان سمیت۔ پولیس افسران کے وسیع پیمانے پر تبادلے

  مظفرآباد (دھرتی نیوز) حکومت آزادکشمیر نے جملہ ڈویژنز و اضلاع میں تعینات پولیس افسران کے وسیع پیمانے پر تبادلہ جات عمل میں لائے ہیں، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر محمود قریشی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی سپیشل برانچ و سیکورٹی، محمد یاسین قریشی ڈی آئی جی سپیشل برانچ و سیکورٹی کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی پونچھ ریجن، ڈاکٹر لیاقت علی ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر انوسٹی گیشن احتساب بیورو، سجاد حسین ڈی آئی جی پونچھ ریجن کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس آزادکشمیر جبکہ راشد نعیم خان ڈائریکٹر انوسٹی گیشن احتساب بیورو کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر مظفرآباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق ریاض حیدر بخاری ایس ایس پی میرپور کو تبدیل کرکے ایس ایس پی ریزرو، عرفان سلیم ایس پی کوٹلی کو تبدیل کرکے ایس ایس پی میرپور، محمد اکمل خان ایس ایس پی مظفرآباد کو تبدیل کر کے ایس پی کوٹلی، محمد امین ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر انٹی کرپشن، محمد آصف درانی ایس پی حویلی کو تبدیل کرکے ایس پی نیلم، مرز ا شوکت حیات ایس پی سپیشل برانچ کو تبدیل کرکے ایس پی حویلی، مرزا زاہد حسین ایس پی بھمبر کو تبدیل کرکے ایس پی سپیشل برانچ مظفرآباد، چوہدری ذوالقرنین جو کہ سی پی او کے ساتھ منسلک تھے کو ایس ایس پی پونچھ راولاکو ٹ، محمد یاسین بیگ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو تبدیل کرکے ایس ایس پی مظفرآباد، محمد سلطان اعوان ایس پی /اے آئی جی جنرل سیکورٹی کو تبدیل کرکے ایس پی بھمبر، اظہر اقبال منسلک سی پی او کو اے ایس پی میرپور، محمد سلیم درانی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر باغ کو تبدیل کرکے اے ایس پی مظفرآباد، مقصود احمد خان ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کوٹلی کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن احتساب بیورو اور میر محمد عابد ایس پی ریزرو کو تبدیل کرکے اے آئی جی جنرل و سیکورٹی سی پی او تعینات کردیا گیا، جملہ افسران آج اپنی اپنی جائے تعیناتیوں پر حاضر ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلہ میں جملہ ڈویژنز و اضلاع کے کمشنر صاحبان صاحبان و بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کو تبدیل کیا جائے گا۔