اتوار 11 اپریل 2021ء
اتوار 11 اپریل 2021ء

حلقہ پانچ پونچھ، توصیف عزیز نے ن لیگ کو ٹکٹ کیلئے درخواست دیدی

اسلام آباد(دھرتی نیوز)ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر سی ای او کشمیر گیس پرائیویٹ لمیٹڈ وائس چیئرمین فرینڈز انٹرنیشنل سردار توصیف عزیز نے حلقہ ایل اے 22پونچھ 05سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے درخواست جمع کروا دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار توصیف عزیز نے میاں نواز شریف کشمیریوں کے عظیم محسن ہیں اورمسلم لیگ ن ہی ہمارا اوڑھنا بچھوڑنا ہے۔اللہ کے فضل اور عوام علاقہ کی محبت سے مسلم لیگ کی جیت کا پہلا اعلان ایل اے 22 پونچھ 05 سے ہو گا۔انسانوں کی بنیادی ضروریات تعلیم صحت اور روزگار گزشتہ تین دہائیوں سے جو کچھ ممکن تھا ذاتی حیثیت میں کرتے رہیں ہیں لوگوں کی خدمت کا یہ جذبہ وقت کے ساتھ ساتھ اور مستحکم ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف پاکستان میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں اور آزاد کشمیر میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے قائد کے ویژن کے مطابق عوام کی فلاح و بہبود اور خطے کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کیے اور پیرا شوٹ کے ذریعے اترنے والے کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے ہیں نہ ہی وہ ریاست کے عوام حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں۔حلقہ 5میں مسلم لیگ ن متحد ہو کر سرمایہ داروں کے سامنے آہنی دیوار بنے گی او ر انشاء اللہ سیٹ جیت کر قیادت کو تحفے میں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہمارا ماضی اور حال عوام علاقہ کی خدمت سے بھرپور ہے۔مسلم لیگ اپنی کارگردگی کی بنیاد پر دوبارہ عوامی عدالت سے سرخرو ہو کر دوبارہ یہیں سے عوامی خدمت جاری رکھے گی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم