اتوار 23  ستمبر 2018ء
اتوار 23  ستمبر 2018ء

صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ اہلیت کو چیلنج کر دیا گیا

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ اہلیت کو چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں صادق سنجرانی، سیکرٹری سینیٹ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار اقبال حیدرنے موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے مطابق صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے ،صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا 40 سال ہے جبکہ آئین میں صدر بننے کیلئے عمر 45 سال ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بنایا گیا تو آئینی بحران پیدا ہو گا۔واضح رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے انتخاب 12مارچ کو ہوا تھا جس میں صادق سنجرانی 57ووٹ لیکر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار راجہ ظفرالحق نے 46ووٹ حاصل کئے تھے۔