پیر 19 نومبر 2018ء
پیر 19 نومبر 2018ء

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (یوپی آئی )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز (جمعرات ) کو طلب کر لیا جس میں نگرا ن وزیراعظم کے نام پر غور سمیت اہم قومی امور اور دورہ چین پر کابینہ کے ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج سہ پہر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس میں طلب کر لیا ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم قومی امور نگران وزیراعظم کا نام کا فیصلہ ، ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ ، دورہ چین سمیت چینی صدر سے ملاقات پر کابینہ کے ارکان کو اعتماد میں لیں گے ، اجلاس میں بجلی کی فراہمی ،کے الیکٹرک کو گیس کی سپلائی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جبکہ کے الیکٹرک کمپنی کو فروخت کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جبکہ کے الیکٹرک کمپنی کو فروخت کرنے کے معاملات شنگھائی الیکٹرک کمپنی سے پہلے ہی طے پا چکے ہیں اب صرف سیکورٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنا باقی ہے وہ بھی ای سی سی اور کیبنٹ کمیٹیاں منظوری دے چکی ہیں اب صرف کابینہ کی منظوری کا انتظار ہے کیونکہ وزیر اعظم پہلے ہی شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کو یقین داہانی کر اچکے ہیں آج کابینہ کے اجلاس میں اسکی بھی منظوری لے لی جائے گی اس کے بعد کے الیکٹرک کی منیجمنٹ شفٹ تبدیل کر کے شنگھائی الیکٹرک کے حوالے کی جائے گی ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم چینی صدر سے ملاقات کے حوالے سے سی پیک پر بات چیت ،کشمیر کے ایشوز اور دوسرے عالمی لیڈروں سے ملاقات پر کابینہ کے ارکا ن کو اعتماد میں لیں گے۔