هفته 22  ستمبر 2018ء
هفته 22  ستمبر 2018ء

وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

 نارووال(صباح نیوز) نارووال میں اتوار کو وزیرداخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں وزیرداخلہ زخمی ہو گئے ہےں ۔احسن اقبال کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال کنجرورو کے علاقے میں مسلم لیگ (ن) کی ایک کارنر میٹنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ عابد حسےن ولد محمد حسےن عمر اکےس سال نامی شخص نے اچانک ان پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے۔ اطلاعات ہیں کہ احسن اقبال کے دائیں بازو پر گولی لگی ہے۔موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔دوسری جانب احسن اقبال کو ایمبیولینس کے ذریعے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی گئی ۔ ڈی پی اور نارووال کے مطابق حملہ آور سے پستول بھی برامد کر لیا گےا۔وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) نارووال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہےوزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے نجی ٹی ویسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احس اقبال فرنٹ لائن سے لڑ رہے ہیں اور ان پر فائرنگ افسوس ناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کے دائیں کندھے میں گولی لگی جبکہ ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کے کزن عمران کے مطابق احسن اقبال کو بازو میں ایک گولی لگی تاہم وہ ہوش و حواس میں ہیں ۔