جمعه 21  ستمبر 2018ء
جمعه 21  ستمبر 2018ء

عام انتخابات کیلئے25 تا 27 جولائی کی تاریخ تجویز

  اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 26،25 اور 27 جولائی کی تاریخ تجویز کردی۔ عام انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کے لیے سمری صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔لیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 26،25 اور 27 جولائی کی تاریخ تجویز کردی ہے جس کی حتمی منظوری صدر مملکت دیں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جون کے پہلے ہفتے میں انتخابی شیڈول جاری کرنے کیے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں پہلی بار ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے اور تاریخ میں پہلی بار آر اوز کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کو 2، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹرز دے دیئے گئے ہیں، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کوٹریننگ بھی دے دی گئی جب کہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز پولنگ اسٹیشن سے موصول رزلٹ تیار کریں گے، پریذ ائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن سے ہی تصاویر رزلٹ ریٹرننگ افسران کو بھیجیں گے، آر او رات 2 بجے تک رزلٹ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا پابند بنا ہوگا جب کہ رزلٹ میں تاخیر پر ریٹرننگ افسران کوتحریری وجوہات بھی دینا ہوں گی۔