منگل 17  ستمبر 2019ء
منگل 17  ستمبر 2019ء

سردار تنویر الیاس خان پنجاب سرمایہ کاری اور ٹریڈ کا چیئرمین مقرر

اسلام آباد(دھرتی نیوز) سابق صوبائی وزیر، کئی سماجی اور معاشی تنظیموں کے سربراہ اور پاکستان میں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری کے موجد سردار تنویر الیاس خان کو پنجاب میں سرمایہ کاری اور ٹریڈ کا چیئرمین مقرر کردیاگیا۔ سردارتنویر الیاس خان نے گزشتہ دس سالوں میں نا مناسب حالات کے باوجود پاکستان میں ہزار بلین ڈالر کی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کروائی۔ اس موقع پر سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ وہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور ٹریڈ کی بہتری کیلئے اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کام کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی توقعات پر پورا اتریں گے تاکہ اس معاشی بحران میں لوگ پنجاب حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے روشناس ہوکر سرمایہ کاری کریں جس سے لوگوں کو روز گار اور پاکستان کی زراعت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خام مال صنعتوں میں معیاری شکل اختیار کر کے بیرون ملک بھجوایا جا سکے جس سے زر مبادلہ کی پاکستان آمد یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زرعی پیداوار کو کوڑیوں کے دام غیر ممالک خرید کر اس سے کروڑوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور وہاں روز گارکے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کی جانب پنجاب میں معیشت کو بہتر کر کے پہلا قدم اٹھائیں گے۔ وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ غیر ملکی پاکستان میں روز گار کیلئے بھی آسکیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ ترقی یافتہ ممالک کی ابتدائغیر ملکی سرمایہ کاری سے ہوتی ہے جس سے نہ صرف ان ممالک میں معیشت کا پہیہ چل پڑا بلکہ سرمایہ کاروں کو بھی فائدہ ہوا اس کیلئے سرمایہ کاری کی مشکلات ختم کرنے اور انہیں تحفظ دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا انہوں نے کہا کہ ہماری مثال سامنے ہے ہم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کرکے نقصان نہیں اٹھایا۔ملک میں سرمایہ کاری لا کر پاکستان کو ایک مضبوط حقیقت میں تبدیل کریں گے۔ ٹریڈ اور صنعت کو وسعت دے کر ان کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم