هفته 28 نومبر 2020ء
هفته 28 نومبر 2020ء

مشتبہ کرنسی نوٹوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ،بنکوں کو سرکلر جاری

کراچی (دھرتی نیوز)اس تصدیق کے بعد کہ کرنسی نوٹوں کے ذریعے کرونا وائرس پھیلنے کا امکان موجود ہے ا سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں کام کرنے والے تمام بینکوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں جن میں دوسری احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ کرنسی نوٹوں کے بارے میں بھی ہدایات درج ہیں۔بینکوں کو خاص کر ہسپتالوں سے وصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کو احتیاط کے ساتھ برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور یہاں سے وصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کو قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔بینکنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق نوٹوں کو قرنطینہ میں رکھنے سے مراد یہ ہے کہ ایسے نوٹوں کو مناسب انداز میں پیکٹوں میں باندھ کر ان پر اسپرے کر کے انہیں سیل کر کے کچھ عرصے کے لیے الگ رکھ دیا جائے۔ بینکوں کو قرنطینہ میں رکھے جانے والوں کرنسی نوٹوں کے بارے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کو مطلع کرنا پڑے گا جو ان نوٹوں کے بدلے میں نئے نوٹ چھاپ کر ان بینکوں کے حوالے کرے گا۔مرکزی بینک نے بینکوں کو ہسپتالوں کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والے کرنسی نوٹوں کے ساتھ ساتھ دوسرے اکاؤنٹس کے جمع ہونے والے کرنسی نوٹوں کے بارے میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔یاد رہے کہ بینکوں کی جانب سے قرنطینہ میں رکھے گئے کرنسی نوٹوں کی کل رقم کے بارے میں اسٹیٹ بینک کو آگاہ کرنا پڑے گا جو اسٹیٹ بنک کی ملکیت ہوں گے اور اس کے بدلے مرکزی بینک نئے نوٹ چھاپ کر بینکوں کو جاری کرے گا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم