منگل 07 اپریل 2020ء
منگل 07 اپریل 2020ء

کورونا وائرس مسافر ٹرین سروس31مارچ تک بند

  اسلام آباد(صباح نیوز)ملک میں بڑھتے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسافر ٹرین سروس کو 31مارچ تک عارضی طور پر معطل کردیا گیا، وزارت ریلوے نے  نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، چیئرمین حبیب الرحمن، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، چیف آپریٹنگ آفیسر عامر بلوچ سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی جس میں منگل اور بدھ کی درمیانی  رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ٹرین آپریشن31 تک بند رہے گا۔اس حوالے سے وزارت ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،  نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کا اطلاق  31 مارچ تک 7 روز کے لیے ہوگا۔ چئیرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی کی منظوری سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بند ہونے والی ٹرینوں کے وہ مسافر جنہوں نے ایڈوانس بکنگ کروائی ہوئی ہے، انہیں ٹرین آپریشن کے بحال ہوتے ہی ترجیحی بنیادوں پر ان کی مرضی کے مطابق جس ٹرین میں وہ سفر کرنا چاہیں دوبارہ بکنگ کردی جائے گی۔ اگر کوئی مسافر سفر نہ کرنا چاہے تو ٹرین آپریشن کے بحال ہوتے ہی ٹکٹوں کی مکمل رقم انہیں واپس کی جائے گی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم