بدھ 03 جون 2020ء
بدھ 03 جون 2020ء

وفاقی کابینہ میں اہم ردوبدل

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق مخدوم خسرو بختیار کو وزیر فوڈ سیکیورٹی کے عہدے سے ہٹا کر فخر امام کو فوڈ سیکیورٹی کا قلمدان دے دیا گیااس طرح حماد اظہر کو وزارت صنعت کا وزیر بنادیا گیا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا وزارت سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا، اُن کی جگہ ایم کیو ایم کے امین الحق کو آئی ٹی کا وزیر بنادیا گیا ہے۔وفاقی سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی ہاشم پوپلزئی کو بھی ہٹا دیا گیا، اُن کی جگہ عمر حمید کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی مقرر کردیا گیا ہے۔اعظم سواتی کو وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول کا قلم دان دیا گیا ہے۔بابر اعوان پارلیمانی امور کے مشیر ہوں گے جبکہ محمد شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم