بدھ 01 دسمبر 2021ء
بدھ 01 دسمبر 2021ء

عمران خان سے خاتون نے”گھبرانے“ کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وزیراعظم  سے ایک خاتون نے مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ  اگر آپ مہنگائی پر قابو نہیں پا سکتے تو مہربانی کرکے اب ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں۔ خاتون نے لائیو کال پر وزیراعظم کو شرمندہ کردیا،خاتون کا یہ منفرد طنز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ متعد ویب چینل پر تبصروں تجزیوں  کے پروگرام  لگا دیے گئے۔اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کی عوام سے ٹیلی فون کے ذریعے بات چیت کے دوران اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے حوالے سے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، بچوں کی سکولوں کی فیس بھی نہیں دی جارہی، آگے رمضان آرہا ہے جس کی وجہ سے چیزوں کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں، مہربانی کرکے آپ نے جو وعدے کئے تھے انہیں کب تک پورا کریں گے، حکومت میں آنے کے بعدآپ کا کہنا تھا کہ  گھبرانا نہیں ہے۔ خاتون نے طنزا وزیر اعظم سے کہا کہ اگر آپ مہنگائی پر قابو نہیں پا سکتے تو مہربانی کرکے اب ہمیں گھبرانے کی اجازت دے دیں۔وزیراعظم نے خاتون کے سوال پر مسکراکرجواب دیتے ہوے کہا کہ ہم مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہروقت کام کررہے ہیں،مہنگائی پر قابو پا کر دکھائیں گے، گھبرانے کی ضرورت نہیں،مہنگائی پربھرپورتوجہ دے ر ہے ہیں۔مافیاز ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں جس سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں،چینی اورآ ٹے کی مصنوعی قلت پیداکی جاتی ہے جس سے قیمت اوپرجاتی ہے،کئی چیزوں کی مہنگائی انتظامیہ کی وجہ سے ٹھیک نہیں کرسکتے ہیں۔پاکستان میں مافیازبیٹھے ہوئے ہیں جو سٹہ کھیلتے ہیں،پاکستان میں پہلی بار مافیاز کے پیچھے جا رہے ہیں۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم