بدھ 01 دسمبر 2021ء
بدھ 01 دسمبر 2021ء

ملک بھر سمیت آزادکشمیر میں سوشل ویب سائیٹس چار گھنٹوں کے لیے بند

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان نے ملک بھر سمیت آزاد کشمیر میں بھی چار گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا کی متعدد اہم ویب سائٹس تک رسائی پر پابندی لگا دی ہے۔جمعے کو سوشل میڈیا کی متعدد ویب سائٹس تک رسائی میں دشواری دیکھی گئی تھی اور کچھ دیر بعد   وفاقی حکومت کی طرف سے یہ بتایا گی کہ انہوں نے ’امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے‘ سوشل میڈیا کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کے ایک حکم کے مطابق 16 اپریل کو ملک بھر میں سوشل میڈیا (ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، یوٹیوب اور ٹیلی گرام) تک رسائی صبح 11 سے دوپہر تین بجے تک بند رہے گا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے عارضی طور پر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پابندی لگائی ہے جو دوپہر تین بجے تک جاری رہے گی۔اس حوالے سے پی ٹی اے کو تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا تھا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم