جمعرات 16  ستمبر 2021ء
جمعرات 16  ستمبر 2021ء

فیوچر ٹیم پاکستان“ کے وفد کا دورہ روس،عالمی فورم یورہ ایشیا گلوبل میں شرکت

”  اورنگ برگ روس (پ ر)فیوچر ٹیم پاکستان کے ایک وفد نے روس میں منعقدہ ایک فیسٹیول میں شرکت کی۔روس کے شہر اورنگ برگ میں منعقدہ عالمی فورم یورہ ایشیا گلوبل جس میں ستر سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی، اس میں پاکستانی وفد نے نا صرف شمولیت اختیار کی بلکہ دیگر ممالک سے آئے ہوئے وفود کے سامنے پاکستان کا مثبت تشحص زبردست انداز میں اجاگر کیا۔ دانیال حیات، عاقب جاوید اور رابعہ جاوید کی سربراہی میں فیوچر ٹیم پاکستان کا روس ک لیے منتحب وفد جس میں شامل علی جنت جو پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کے اینکر ہیں اور ان کا تعلق راولاکوٹ سے ہے نے مختلف ممالک کے تجزیہ کاروں سے انٹرویوز کیے جنھوں نے پاکستان کے عالمی کردار کو سراہا اور پاکستان کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا۔اسکے علاوہ مختلف سیشن میں شرکت بھی کی اور اپنے تاثرات بیان کیے اور پاکستان کی پھرپورنمائندگی کی۔تصور کاظمی جن کا تعلق بھی مظفرآباد سے ہے فورم کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرنے اور بین الاقوامی شرکاء سے خطاب کرنے کا اعزاز ملا، انھوں نے بھی پاکستان کا موقف بہترین طریقے سے اجاگر کیا اور شرکاء سے داد وصول کی۔ اس کے علاوہ فیوچر ٹیم پاکستان کے رکن نعمان اشفاق مغل نے فورم کے منتظمین اور عالمی وفود سے ملاقاتیں کی- جس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وفد میں شامل دیگر اراکین جن میں حماد بیگ، عمران اللہ، امل دورانی، ماریہ اکبر، حماد ناصر، ماروی اعوان، علی رحمان خان، طیبہ نثارخان، اشہب لودھی، واثق ریاض اور ماریانہ خان نے بھی پاکستان کی پھرپور انداز میں نمائندگی کی۔فیوچر ٹیم پاکستان (ایف ٹی پی) ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے2017  میں اعلان کردہ پاکستان پرائم منسٹر یوتھ پروگرام(پی ایم وائی پی) کا ایک حصہ ہے۔اس پروگرام کا مقصد مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی یوتھ کو  دنیا کے دیگر ممالک  میں صلاحتوں کو اجاگر کرنے  اور استعدادکار بڑھانے کے مواقع مہیا کرنا ہے تا کہ دنیا کا پاکستان سے متعلق منفی تاثر زائل کیا جا سکے۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم