بدھ 21 نومبر 2018ء
بدھ 21 نومبر 2018ء

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

دبئی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہو گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں جمعرات کو منعقد ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں پاکستان اور غیر ملکی فنکاروں نے حصہ لیا۔ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر، عابدہ پروین، جیسن ڈیرولو، شہزاد رائے اور اس تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس کے درمیان پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کو میدان پر بلایا گیا، اور یہ سلسلہ پی ایس ایل کا پہلی بار حصہ بننے والی ٹیم ملتان سطانز کی آمد کے ساتھ ہوا۔ تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میدان میں موجود شائقین کی جانب ہاتھ ہلائے اور سیلفیاں بناتے رہے۔ افتتاحی تقریب کا اختتام آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا۔ اس تقریب کے بعد پاکستان سپر لیگ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور اس لیگ کا پہلی مرتبہ حصہ بننے والی ملتان سطانز کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہو گا۔ دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔