آئی ایم ایف نے تگنی کا ناچ نچا دیا، وزیرداخلہ

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ایک ارب ڈالر کے لئے آئی ایم ایف نے تگنی کا ناچ نچا دیا،معاہدے کو پچھلے 3 سال میں اچھے طریقے سے ڈیل کیا جاسکتا تھا،ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ تاخیر سے معاہدہ کیا اور ہمیں ان کے ساتھ ہر قیمت پر معاہدہ کرنا تھا۔اسلام آباد میں شہدا ء پولیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب ایک ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، آئی ایم ایف ملک کو تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، ہر قیمت پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنا لازمی تھا۔ آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا گیا جو خامیوں سے بھرپورتھا اور شرائط بھی صحیح نہیں تھیں۔رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کی پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانا پڑیں۔ یہ بھی سوچا کہ قیمتیں بڑھانے کے بجائے الیکشن میں چلے جائیں لیکن الیکشن میں جاتے اور ملک کو نگران سیٹ کے حوالے کیا جاتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، پاکستان کی معیشت اور امن و امان کی صورتحال ساری قیادت کے مل بیٹھ کربات کرنے سے حل ہوگی۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ملک نے ماضی میں ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا، ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کا حل سیاسی اتفاق رائے میں ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ سرجوڑ کر بیٹھیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے صرف فرح گوگی اوراحسن گجر کی تقدیر بدلی،ملک کے لئے کچھ کرسکتے تو چار سالوں میں کرلیتے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں