آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے پر آمادگی ظاہر کر دی

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان کو قرض بحالی پروگرام کےلئے آئی ایم ایف کا ا ظہار آمدگی کا خط موصول ہو گیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر آف انٹینٹ پاکستان کو موصول ہوگیا۔ و عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے خط پر پاکستان دستخط کرکے واپس روانہ کرے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دے گا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں