منگل کو راولاکوٹ سمیت پونچھ کے مختلف علاقوں میں شٹرڈاؤن ہو گا

راولاکوٹ، پانیولہ، راولپنڈی(دھرتی نیوز)آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا پانچ ویں روز بھی جاری رہا، راولاکوٹ انجمن تاجران نے آل پارٹیز پیپلزرائٹس فور م کی اپیل پر آج بروز منگل کو راولاکوٹ میں مکمل شٹرڈاون کرنے کا اعلان کیا ہے،جبکہ پانیولہ زیارت بازار پاڑاٹی پاک گلی، تھوراڑ، کھائی گلہ، ہجیرہ، عباسپور، دھیرکوٹ، باغ، ارجہ کے تاجران، گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز یونین جبکہ پونچھ ڈویژن کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں، قصبہ جات کے تاجران نے بھی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے، گزشتہ روز پیر کوپی ٹی آئی کی خاتون رہنما خولہ خان، لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر توقیر گیلانی سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، ٹریڈ یونینز، تاجران کے نمائندگان نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کرکے اظہار یک جہتی کیا اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا، آل پارٹیز پیپلزفورم کے رہنماوں صدر سردار زاہد رفیق ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سردار عامر خورشید، بار ایسو سی ایشن کے صدر سردار جاوید شریف سمیت دیگر رہنماوں نے اظہار یکجہتی پر ان رہنماوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے مطالبات میں آزادکشمیر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینا، پندرہویں ترمیم، ٹورازم ایکٹ کا خاتمہ، بجلی کے بلات میں ٹیکسز کا مکمل خاتمہ،ججز، پارلیمنٹیرینز،لینٹ افسران کی مراعات کاخاتمہ،اسیران کی رہائی،آٹا پر سبسڈی کی بحالی شامل ہیں جب تک ہمارئے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ اب یہ تحریک پوری ریاست کی تحریک کا روپ دھار چکی ہے، اب آزادکشمیر کے کونے کونے سے اپنے حقوق کیلئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں، اب حکومت کسی صورت عوامی دباؤ کا سامنا نہیں کر سکے گی، اگر حکومت نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو حالات انتہائی خراب ہو سکتے ہیں، راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر سردار عبدالنعیم خان نے تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کی خاطر آج مکمل شٹرڈاون رکھیں اور مطالبات کے حق کے لیے آواز حق بلندکریں،، راولاکوٹ انجمن تاجران کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انجمن تاجران پونچھ ڈویڑن کی کال پر راولاکوٹ کی تاجر برادری 2 اگست کو اپنے حقوق کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر یگی۔ تاجران ظالمانہ ٹیکسز۔ بلا جواز لوڈ شیڈنگ مجوزہ۔15ویں ترمیم اور تقسیم جموں کشمیر کے خلاف ٹورازم ڈویلپمنٹ ایکٹ کے خلاف۔ مراعات یافتہ طبقے سے مراعات واپس لینے اور آٹا پر سبسیڈی کی بحالی اور اسیران حق کی غیر مشروط رہائی کے لیے دو اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے سپلائی بازار سے شروع ھونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہو کر قومی غیرت کا ثبوت دیں۔ان خیالات کا اظہار راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر سردار عبدالنعیم سردار وسیم خورشید سردار عمر نزیر سردار شاہد خورشید۔ راجہ امتیاز رحمت اور دیگر نے تاجران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تاجر راہنماؤں نے کہا کہ سانحہ کھڈ راولاکوٹ کی انکوائری ھونی چاہیے تا کہ حقائق سامنے آ سکیں۔ آل پارٹیز پونچھ پیپلز رائٹس فورم کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں انجمن تاجران اس فورم کا حصہ ہے اور اس میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں ہمارے مطالبات فی الفور پورے کیے جائیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں