آزادکشمیر بھر میں ملازمین کی ہڑتال جاری، دفاتر کی تالہ بندی، احتجاجی دھرنے

راولاکوٹ، مظفرآباد،پانیولہ، چناری (دھرتی نیوز)ایپکاکے زیراہتمام تیسرے روز بھی ضلع پونچھ میں تمام ملازمین تنظیموں نے کام چھوڑہڑتال جاری رکھی اورتمام ملازمین ہڑتالی کیمپ میں شریک رہے جہاں سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس نے شہرچکرلگاکرواپس ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پروگرام کاانعقادکیا۔جس سے ضلع پونچھ ایپکاکے صدرسردارآصف حنیف جنرل سیکرٹری طالب بشیرچیئرمین ارشادخان مرکزی جوائنٹ سیکرٹری لوکل کونسل سردارامجدنعیم،فنی ملازمین کے صدرقیوم خان ریونیوایمپلائزکے مرکزی صدرسیدنصیرحسین گردیزی، ریونیوایمپلائز کے صدرارسلان شمیم غیرجریدہ کے سردارشہاب عارف خالدمحمودپرویزعتیق احمدپی ڈبلیوڈی ورکریونین کے فہیم امیرخالدراہی عبدالجبارناظم خان انورخان بنیات خان اوردیگرمقررین نے خطاب کیاخطاب کے دوران مقررین نے کہاکہ جب تک حکومت آزادکشمیربجٹ میں علان کردہ مراعات 15فیصدڈسپیئرٹی الاؤنس 15فیصدایڈہاک ریلیف اورپی ڈی اے کے مطالبات کافوری طورپرنوٹیفکیشن کرے اورایپکاکے ضلعی جنرل سیکرٹری پرکی جانے والی ایف آئی آرخارج نہیں کی جاتی تب تک ضلع پونچھ میں ہڑتال جاری رہے گی۔مقررین نے کہاکہ حکومت کوبیوروکریسی کواپنی عیاشیوں اورلگژری گاڑیاں لینے کے لئے روپے ہیں اورملازمین کی کی جانے والی اضافی تنخواہ کیلئے رقم نہیں ہے جوقابل مذمت ہے،مقررین نے کہاکہ اگرحکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہ کیے توہماراقافلہ مظفرآبادکی طرف رواں دواں ہوگا اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں