آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ مکمل،گنتی کا عمل شروع

مظفراباد (دھرتی نیوز) آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل شروع ہے۔اکتیس سال بعد منعقدہ ان انتخابات میں مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع جہلم ویلی، نیلم اورمظفراباد کے 6 لاکھ 97 ہزار ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کرنا تھا تاہم اب گنتی کے بعد پتا چلے گا کہ ووٹ پول کرنے کی شرح کتنی رہی۔ان تین اضلاع میں مجموعی طور پر 2716 امیدوار 669 نشستوں کے لئے مقابلے پر اترے تھے۔جماعتی بنیادوں پر ہونے والے یہ انتخابات مجموعی طور پر پر امن رہے۔محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کے مطابق سات پولنگ اسٹیشنز پر معمولی جھڑپوں کے بعد کچھ دیر کے لیے پولنگ روکنی پڑی لیکن بعد میں دوبارہ شروع کروا دی گئی۔نیلم اور جہلم ویلی کے دور دراز علاقوں سے نتائج آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے لیکن عام خیال ہے کہ سات سے آٹھ گھنٹوں میں غیر حتمی نتائج کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔یہ انتخابات پہلی بار آزادکشمیر حکومت اپنے وسائل سے کروا رہی ہے جس کے پہلے مرحلے کا تجربہ کامیاب رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں