آزادکشمیر کی فوڈ سیکورٹی و غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئےزرعی فارمز بنانے کا فیصلہ

مظفرآباد(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویر الیاس خان کا آزادکشمیر کی فوڈ سیکورٹی و غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے اہم قدم۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خبیر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں آزادکشمیر کے بڑے زرعی فارمز قائم کرنے کا فیصلہ۔ وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹرخالد خورشید کو آزادکشمیر کے بڑے ماڈل زرعی فارمز کے قیام کیلئے رقبہ الاٹ کرنے کیلئے مکتوب لکھ دے۔وزیراعظم نے حکومت سندھ سے 25ہزار ایکڑ رقبہ، حکومت خیبرپختونخواہ سے 30ہزارایکڑ رقبہ، حکومت بلوچستان سے01لاکھ ایکڑ رقبہ، حکومت پنجاب سے 50ہزار ایکڑ اور حکومت گلگت بلتستان سے02ایکڑ بدوں اخذزر رقبہ الاٹ کرنے کی تحریک کی ہے تاکہ آزادکشمیر کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ فوڈ سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ تمام صوبوں اور گلگت بلتستان میں ان زرعی فارمزکی ڈویلپمنٹ ودیگر اخراجات حکومت آزادکشمیر برداشت کریگی۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر کی خواہش ہے کہ ریاستی غذائی تحفظ کے لیے دیگر صوبہ جات کے اند ر زراعت کے فارمزڈویلپ کرنے کے لئے زرعی پوٹینشل کے حامل قطعات ارضی حاصل کر کے انہیں ایگری فارمز کے طور پر ڈویلپ کرے۔ اس عمل سے نہ صرف مملکت پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا بلکہ ریاست اور صوبوں کے مابین روابط بڑھیں گے۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کا زیادہ علاقہ terrainدشوار گزاراور پہاڑی ہے اور نباتا ت وغیرہ کی ان گنت اقسام ہونے کے باوجود قابل کاشت رقبہ کم ہے جس کی وجہ سے آبادی کی ضرورت کے لیے اجناس ضروریہ نا کافی ہیں اس لیے پاکستان میں زرعی فارمز ڈویلپ کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تمام صوبوں اور گلگت بلتستان میں آزادکشمیر کے زرعی فارمز کا ڈویلپ ہونا ریاست کی تاریخ میں ایک انقلابی اورانمٹ داستان رقم کرنے کا باعث ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں