آزاد جموں و کشمیرسپریم کورٹ میں ایڈہاک جج جسٹس یونس طاہر کی تقرری کیخلاف دائر رٹ خارج

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)آزاد جموں و کشمیرسپریم کورٹ میں ایڈہاک جج جسٹس یونس طاہر کی تقرری کیخلاف ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن سماعت کے بعد خارج کر دی گئی ۔راولاکوٹ سرکٹ بنچ میں اس پٹیشن کی سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ راجہ صداقت حسین، جسٹس لیاقت شاہین،جسٹس میاں عارف پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی اور فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں جسٹس یونس طاہر کی بطور ایڈہاک جج تقرری کو بیرسٹر عدنان نواز ایڈووکیٹ نے چیلنج کیا تھا جس میں یہ مو قف اختیار کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ میں جب تک ضرورت نہ ہو ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی جا سکتی اور یہ تقرری چھ ماہ کیلئے ہو سکتی ہے۔ تین رکنی بینچ نے ہائی کورٹ سرکٹ بینچ راولاکوٹ میں سماعت کے بعد رٹ خارج کر دی اورسپریم کورٹ میں تعینات ایڈہاک جج جسٹس یونس طاہر کی تقرری کو ہائی کورٹ نےدرست قرار دے دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں