آزاد پتن رود مکمل بند،حکومت پنجاب کو آگاہ کر دیا گیا

سدھنوتی (پی آئی ڈی)ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ڈاکٹر عمر اعظم نے کہا ہے، کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے آزاد پتن روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے،لینڈ سلائیڈنگ سے کل سے آج تک مزید تین سے چار فٹ گہرا شگاف پڑ گیا ہے،جس کی وجہ سے فلفور روڈ کی تعمیر اور بحالی کا کام مشکل ہے،اس سلسلے میں کمشنر پونچھ ڈوثرن ڈپٹی کمشنر سدھنوتی کا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے،اور ان کی طرف سے مناسب اقدامات کی یعقینی دہانی کروائی گی ہے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہے جو وقفہ وقفہ سے جاری ہے عوام الناس ندی نالوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کیصورت میں ضلعی انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں،انہوں نے کہا کہ محمکہ شاہرات دوران مون سون بارشوں کے مشینری اور سٹاف ہائی الرٹ رکھیں گے،عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوران بارش کچے مکان کہ چھت کے نیچے نا سوئیں، شدید بارشوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں