آزاد پتن کی نو تعمیرشدہ سڑک عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا مطالبہ،25اگست کی ڈیڈ لائن

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)گڈز ٹرانسپورٹرو ں اور عام مسافروں کیلئے اگر 25اگست تک نئی سڑک نہ کھولی گئی تو 25اگست کے بعد گڈز ٹرانسپورٹراپنی گاڑیاں زبردستی اس سڑک پر چلائیں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت آزادکشمیر، انتظامیہ اور متعلقہ کمپنی پر ہوگی۔گوئیں نالہ روڈ پر گزشتہ 6 سال سے کام جاری،آج تک روڈ نہیں بن سکی نہ اس کو چلنے دیا جارہا ہے۔بڑی گاڑیاں آئے روز حادثات کا شکار ہوتی ہیں گڈز ٹرانسپورٹروں سے وعدہ کیا گیا تھا کہ عید کہ بعد سڑ ک کھولیں گے،25 ستمبرتک ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کیلے نئی روڈ کو نہ کھولی گئی تو زبردستی گاڑیاں چلائیں گے۔20 لاکھ لوگ پونچھ کی آبادی متاثر ہو رہی ہے۔اب گڈز ٹرانسپورٹر مزید وقت نہیں دے سکتے۔اگر ٹرانسپورٹروں کا راستہ روکا گیا تو پورا پونچھ ڈوثیرن جام کر دیں گے۔گوئیں نالہ اور ٹائیں ڈھلکوٹ سے روڈ کوہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیں گے۔ ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ میں ہونے والی لینڈ سلائیڈ ابھی تک تعمیر نہیں کی گئی۔انتظامیہ گڈز ٹرانسپورٹروں کے صبر کا امتحان نہ لے۔حکومت آزادکشمیر،ضلعی انتظامیہ متعلقہ کمپنی فوری طور پر گڈز ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کریں۔ان خیالات کااظہار گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے ذمہ داران نے غازی ملت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گڈز ٹرانسپوٹ یونین آزادکشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری سردار زاہد خان، گڈز ٹرانسپورٹ ضلع پونچھ کے صدر سردار عمران سجاق، سیکرٹری اطلاعات سردا رعامر نازش، سیکرٹری مالیات سردا ر عدنان نذیر، ذوالفقار خان، ندیم خان اور دیگر نے غازی ملت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان رہنماؤں نے مزید کہا کہ گوئیں نالہ روڈ پر ٹول پلازہ اسی طرح بنایا جائے جس طر ح پاکستان میں بنائے جاتے ہیں،اگر کسی کونے کدرے میں ٹول پلازہ بنایا گیا تو گڈز ٹرانسپورٹر ٹول ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔اگر ان دنوں میں بھی کوئی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی تو اس کی تمام تر ذمہ دار انتظامیہ اور متعلقہ کمپنی پر ہو گئی۔اور ہم اس وقت تک ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کے سامنے سے نہیں اٹھیں گے جب تک ہمارا معاوضہ ادا نہیں ہوتا۔ٹرانسپورٹر ہرقسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ احتجاج کے بغیر کوئی مسلہ حل نہیں ہوتا۔ضلعی انتظامیہ صرف لیت و لعل سے کام لے رہی ہے وزیر اعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور نااہل آفیسران کا پونچھ سے تبادلہ کریں اور کسی اہل آفیسران کو تعینات کیا جائے۔کمشنر پونچھ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرر ہے۔گڈز ٹرانسپورٹروں نے بہت تگ و دو بعد کانٹا کی تنصیب کروائی تھی اور مقصد یہ تھا کہ زائد وزن لاد کر گاڑیاں سڑک کا نقصان کریں گے، کانٹے کی تنصیب کے بعد خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔ عوام کی مشکلات سے بخوبی ہیں اسلئے عوام کو کسی آزمائش میں نہیں ڈالیں گے لیکن ہم مجبور ہیں کہ اپنے حقوق کیلے باہر نکلیں کیونکہ ٹرانسپورٹروں کو ان کے حقوق نہیں دئیے جا رہے ہیں۔ اگر 25اگست تک نئی روڈ ٹرانسپورٹروں کیلئے نہ کھولی گئی تو اس کے بعد کے حالات کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ کمپنی پر عائد ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں