آزاد کشمیر میں‌فوڈ اتھارٹی کو فعال کیا جا رہا ہے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) فوڈ اتھارٹی سردار عتیق سخاوت نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں فوڈ اتھارٹی کو فعال بنانے کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے.کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو چک کرنے کے لیے جدید طرز کی لیبارٹری بنائی جائے گی.عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور عوام کو معیاری اشیاء کی سپلائی کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے.وہ منگل کو یہاں اپنے دورہ راولاکوٹ کے دوران روزنامہ کشمیر دھرتی کے دفتر میں بات چیت کر رہے تھے.اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عامر رفیق اور افنان نواز بھی موجود تھے.ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشن لے کر آئے ہیں .وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں . فوڈ اتھارٹی کو پنجاب کی طرز پر فعال کیا جائے گا.ریسٹورنٹ اور بیکرز کے لیے نیا میکنزم بنایا جائے گا،ان کے اسٹاف کو متعلقہ کام کی تربیت کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا.ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فورڈ اتھارٹی کو فعال کرنے کا مقصد مقامی تاجر حضرات کو تنگ کرنا نہیں ہے بلکہ مضر صحت اشیاء کے سپلائی چین کو توڑنا ہے.اس مقصد کے لیے اپنے اسٹاف کو تربیت دلانے کے ساتھ ساتھ پنجاب فورڈ اتھارٹی سے بھی ایک لیزان بنانا ہے .انہوں نے کہا کہ ہماری فوڈ منڈی راولپنڈی مٰیں ہے اس لیے ہمیں اس جگہ زیادہ فوکس کرنا ہے .انہوں نے عام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جہاں کئی بھی محسوس کریں کہ مضر صحت اشیاء فروخت ہو رہی ہیں،ہم سے رابطہ کریں،اتھارٹی ان کا نام بھی ظاہر نہیں‌کرے گی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں