آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات پندرہ اکتوبر سے قبل کروانے کا حکم

مظفرآباد (دھرتی نیوز)آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے حکومت آزاد کشمیر کو حکم دیا کہ وہ15 اکتوبر تک بلدیاتی الیکشن ہر حال میں کروائے۔عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں یہ بھی کہا کہ حکومت ایک ھفتے کے اندر الیکشن کمشن کو فنڈز مہیاء کرے اور الیکشن ایک ساتھ کراۓ جائیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں عدالت نے حکومت کو 30اگست سے قبل بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے تیاری مکمل کر لی تھی اور حکومت سے انتخابی اخراجات کے لیے فنڈز دینے کی تحریک کی تھی ۔ حکومت نے فنڈز کا کچھ حصہ الیکشن کمیشن کو دے دیا تھا۔ بعد ازاں حکومت نے سپریم کورٹ سے 6 مہینے کا وقت مانگا تھا لیکن عدالت نے 6 مہینے کی بجائے 15 اکتوبر تک الیکشن کروانے کی ہدایت کی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں