آزاد کشمیر میں ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی تجویز

مظفرآباد (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اپنے بہترین اقدامات کے باعث موجودہ حکومت عوام کا بھرپور تعاون اور اعتماد حاصل کر چکی۔ عوام دوست نظام متعارف کرا کر ٹیکس نیٹ 1لاکھ صارفین تک بڑھائیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت نے جس شعبے میں بھی اصلاحات کا آغاز کیا عوام نے اسے بھر پور پزیرائی دی، ہماری حکومت نے ٹیکس کا نظام بہتر کرتے ہوئے آمدن میں مثالی اضافہ کیا ہے،مستقبل میں ٹیکس نٹ کو مزید وسعت دے کر ریاست کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے، آذاد کشمیر کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے ہم سب ایک ہیں اور ہم سب نے ملکر ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے۔وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس نظام کو عوام دوست بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹیکس فائلر کی تعداد کو 5 ہزار سے بڑھا کر اب 37 ہزار کر دیا ہے۔ اسوقت آزادکشمیر میں 37ہزار رجسٹرڈ ٹیکس پیئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لائیں گے۔ محکمہ ان لینڈ ریوینیو کے افسران و اہلکاران کو عوام کے ساتھ مثالی رویہ رکھنے کی تقلین کی ہے۔ ٹیکس کے حوالہ سے عوام میں غلط فہمیاں تھیں جن کو دور کیا جارہا ہے،ٹیکس کے نظام کو زیادہ آسان اور عوام دوست بنایا جارہا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 27 فروری تک توسیع کررہے ہیں۔ عوام میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ اگر ہم ٹیکس نہیں دے رہے تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس سلسلہ میں ٹیکسیشن کا مثالی نظام لارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں وزیر خزانہ و ان لینڈ ریوینیو عبدالماجد خان اور انکی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد ایک لاکھ تک لے کر جائیں گے اس سلسلہ میں عوام کی آگاہی کیلئے بھی محکمہ کو خصوصی بجٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال خستہ حال گاڑیوں کی وجہ سے حادثات میں کئی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ٹرانسپورٹ کے نظام میں بھی جدت لائیں گے۔ وزیر اعظم نےآذاد کشمیر میں ٹیکس کے حوالے سے لوگوں میں پائے جانے والے غیر ضروری ابہام کے ازالے کے لیئے محکمہ انکم ٹیکس کو ہدایت کی کی وہ آگہی مہم چلائیں اور لوگوں کو گھر گھر جا کر اس کی افادیت سمجھائیں۔وزیر اعظم نے محکمہ انکم ٹیکس کے اعلی کا رکردگی دیکھانے والے آفیسران کے لیئے 2کروڑ کے انعام کا بھی اعلان کیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں