آزاد کشمیر میں 24گھنٹوں کے دوران25افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق

مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران25افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 2کا تعلق مظفرآباد، 2کا جہلم ویلی، 2کا نیلم، 6کا سدھنوتی،4کا میرپور، 6کا بھمبر اور3کا کوٹلی سے ہے،238افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جبکہ19 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔آزادکشمیر میں اب تک 428746افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 44043افر اد میں کورونا وائرس کی موجو دگی پائی گئی،43084افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،کورونا وائرس کے166مریض زیر علاج ہیں۔793مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 145کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے166مریضوں میں سے157مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ9مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں