آزاد کشمیر میں 24گھنٹوں کے دوران34افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق

مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران34افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 7کا تعلق مظفرآباد، 2کا جہلم ویلی،6کا نیلم،2کا پونچھ،5کا سدھنوتی،8کا میرپور، 1کا بھمبراور3کا کوٹلی سے ہے،352افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جبکہ24 مریض صحتیاب ہوئے ہیں،861افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔آزادکشمیر میں اب تک426684افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43852افر اد میں کورونا وائرس کی موجو دگی پائی گئی،42874افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،کورونا وائرس کے185مریض زیر علاج ہیں۔793مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 145کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے185مریضوں میں سے 181مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 4مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ٭٭٭٭٭٭

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں