آزاد کشمیر نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ ، پونچھ کی واضح برتری

مظفرآباد (دھرتی نیوز) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقدہ آزاد کشمیر نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022 مختلف راؤنڈرز میں پونچھ نے برتری حاصل کر رکھی ہے ۔ قومی چمپیئن شپ کے انڈر 14 اور انڈر 19 کا فائنل پونچھ جیت چکا ہے جبکہ محکمانہ ایونٹ میں گزشتہ رات پونچھ یونیورسٹی نے محکمہ مال کو شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ چیمپئن شپ کے مین ایونٹ کا فائنل اتوار کو دس بجے دن ہو گا جو پونچھ اور میرپور کے درمیان ہو گا۔ پونچھ نے سیمی فائنل کے سنگلز اور ڈبلز میں مظفرآباد کو شکست دی ہے۔ اس طرح چمپئین شپ کے چار ایونٹس میں سے تین پہلے ہی پونچھ جیت چکا ہے جبکہ چوتھا آج کھیلا جائی گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں